چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کیخلاف کل ہونے والے میچ سے قبل قومی شاہین، شاہین خان آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔
انہوں نے کل کے میچ سے متعلق پلان بتاتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز کھیل کے بعد کے مرحلے میں ریورس سوئنگ پر توجہ رکھنی ہو گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےمقابلے میں بھارت میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی ۔ باولر کیلئے ضروری ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائے کیونکہ پچ میں باونس زیادہ نہیں۔ آخری دو میچوں سے جو سیکھا ہے وہ اگلے میچوں میں کام آئے گا۔